وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے’رمضان المبارک اسپورٹس سیریز‘کی منظوری دیدی

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے’رمضان المبارک سپورٹس سیریز‘ کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، مشیر برائے کھیل وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، سیکرٹری اسپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’رمضان المبارک سپورٹس سیریز‘ میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی اورکرکٹ کے مقابلے ہوں گے، مقابلوں میں پنجاب بھر کے 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، سپورٹس مقابلے سپانسرڈ ہوں گے، سرکاری فنڈز خرچ نہیں کیا جائے گا۔

’رمضان المبارک سپورٹس سیریز‘ میں ونر ٹیموں کو 85لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن، فٹبال اورٹیبل ٹینس کے ونرکو 2،2لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا، ہاکی کے مقابلے منی ہاکی سٹیڈیم میں 7سے 11اپریل تک روزانہ رات کو منعقد ہوں گے، فٹبال اور کبڈی کے مقابلے پنجاب فٹبال سٹیڈیم،ٹیبل ٹینس کے مقابلے اسپورٹس جمنیزیم میں ہوں گے۔

بیڈمنٹن کے مقابلے انٹرنیشنل جمنیزیم ہال اورکرکٹ کے مقابلے ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے، رمضان اسپورٹس مقابلوں میں 57ٹیموں کے 903کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

اس موقع ہر اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، کھیل کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کر کے ان کی صلاحیتوں کو جلابخشنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ