گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اہانت آمیز مواد پر مبنی ویڈیو بنانے کے  مبینہ مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ کینٹ میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار سید خان نے گستخانہ ویڈیو بنانے والے شخص کو حوالات میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں شخص ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مذہبی جماعتوں اور خروٹ آباد کے رہائشیوں کی جانب سے توہین رسالت کے مرتکب شخص کی گرفتاری اور ایف آئی آر کے لیے جبل نور کے مقام پر دھرنا دیا گیا تھا۔ مظاہرین کے مطالبات تو تسلیم کرتے ہوئے خروٹ آباد پولیس نے کارروائی کی اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں توہین رسالت کی دفعات شامل کی گئی تھیں تاہم اس کے بعد چند افراد نے خروٹ آباد تھانے پر حملہ کرتے ہوئے ملزم کو عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اس دوران کشیدہ حالات کے پیش نظر خروٹ آباد پولیس نے ملزم کو کینٹ تھانے میں منتقل کردیا جہاں آج پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مقتول کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گستاخانہ جملے بولتے ہوئے دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان