امریکی خاتون دنیا کی تیز ترین سائیکلسٹ بن گئیں

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی خاتون سائیکلسٹ نے تیز ترین دنیا کا چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، لیل ولکوکس نے اپنا سفر شکاگو سے شروع کیا اور 29ہزار 129 کلومیٹر (18,125 میل) سائیکل چلاتے ہوئے 108 دن 12 گھنٹے اور 12 منٹ کے بعد اپنے سفر کا اختتام کیا۔ لیل ولکوکس نے اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی جینی گراہم کے 2018 کے ریکارڈ کو توڑا، انہوں نے یہ سفر124 دن اور 11 گھنٹوں میں طے کیا تھا۔

امریکی ریاست الاسکا کی 38سالہ ولکوکس 28مئی کو 4 براعظموں کے 21 ممالک کو عبور کرتے ہوئے 108 دن کے بعد شکاگو واپس پہنچیں، وہ اپنے سفر کے دوران دن میں 14 گھنٹے تک سائیکل چلاتی تھیں، جس کی اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کے لیے تصدیق کی جائے گی۔

یہ پڑھیں: تم ایک سائیکل سوار ہو تم سے کون شادی کرے گا؟

ماہرین کا اندازہ ہے کہ انتہائی برداشت کرنے والے سائیکل سوار اپنی بائیک پر روزانہ 6ہزار سے 10ہزار کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ سائیکلنگ ویکلی میگزین کی شمالی امریکا کی ایڈیٹر این ماریجی روک نے کہا کہ لیل ولکوکس کے پاس ناقابل یقین جسمانی صلاحیت، ذہنی سختی اور باہر جانے اور انتہائی کوششوں کو کرنے کا مکمل عزم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 108 دن تک روزانہ 14 گھنٹے سائیکل چلانا ایک زبردست کوشش ہے، اپنے آپ کو اس قابل بنانا انتہائی مشکل عمل ہے۔

خیال رہے لیل ولکوکس پہلی خاتون سوار ہیں جو ٹرانس اے ایم نامی ریس بھی جیت چکی ہیں جو کہ پورے امریکا میں 4ہزار میل کی ریس تھی۔ لیل ولکوکس نے ٹور ڈیوائیڈ میں بھی ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں، جو کہ راکی ​​​​ماؤنٹینز کے ساتھ امریکی براعظمی تقسیم کو عبور کرنے والی ایک خوفناک ریس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ پاکستان کے پہلے ماؤنٹین سائیکلسٹ کو جانتے ہیں؟

موجودہ ریکارڈ ہولڈر گراہم نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ولکوکس کے سفر کے اختتام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کےمداح بن گئے ہیں، کیونکہ ولکوکس نے خواتین کو حوصلہ دیا ہے کہ وہ جس طرح چاہیں اپنے آپ کو منوا سکتی ہیں۔

واضح رہے ولکوکس کا نیا ریکارڈ پہلے ہی خطرے میں ہے، کیونکہ 25 سالہ بھارتی الٹرا سائیکلسٹ ویدانگی کلکرنی اپنی کوشش میں 65 دن اور تقریباً 7ہزار 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہیں۔ وہ بھی 110 دنوں میں اپنی سواری مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp