جشن میلادالنبیﷺ: سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13 سے 17 ستمبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں جمعہ 13 ستمبر سے 5 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ پابندی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر لگائی جارہی ہے جس کے دوران کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری 13 تا 17 ستمبر بند رہے گی۔

پابندی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کا وفاق و دیگر کو خط

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیمرا کو 11 ربیع الاول کو عام تعطیل کے لیے خط لکھا ہے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے، 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے، اس طرح لوگوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔

گورنرسندھ چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام میں نشریات کے دوران چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 26 اگست کو شہدائے کربلا کے موقعے پر بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔ وہ پابندی کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں لگائی گئی تھی۔ اس دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی تھی۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ورک فرام ہوم پالیسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلے

ملکہ ترنم کی 100ویں سالگرہ: اے وطن کے سجیلے جوانو سے چاندنی راتیں تک، نورجہاں کے نغمے آج بھی جوان

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے