بلوچستان کابینہ نے پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کابینہ نے پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبے کی دو جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی: صوبے میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے انٹرویو کیا جائے گا۔

کابینہ نے وفاقی لیویز کے ملازمین کو صوبائی لیویز میں ضم ہونے اور ریٹائرمنٹ کے قریب اہلکاروں کو خاندان کا ایک فرد ملازمت کے لیے نامزد کرنے کا آپشن دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کا وہ رکن جو دوست کی گاڑی لے کر اسمبلی پہنچا

مزید برآں صوبائی کابینہ نے بلوچستان پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل میں تجدید و تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp