بلوچستان اسمبلی کا وہ رکن جو دوست کی گاڑی لے کر اسمبلی پہنچا

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا پارلیمانی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں 65 میں سے 57 نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل عوام کے منتخب نمائندے اپنی بڑی بڑی لگژری گاڑیوں میں بلوچستان اسمبلی پہنچنا شروع ہوئے، چند ارکان اسمبلی تو ایسے بھی تھے جو 2 سے 3 گاڑیوں کے ہمراہ ایوان میں پہنچے۔ تاہم بلوچستان اسمبلی کی تاریخ میں انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب گوادر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پہلی بار کامیاب ہونے والے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اپنے دوست کی گاڑی پر ایوان میں پہنچے۔

میں دولت کے بل بوتے پر ایوان میں نہیں پہنچا، مولانا ہدایت الرحمان

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ ماہی گیری سے ایوان تک کا سفر طویل اور مشکلات سے بھرپور رہا۔ اپنی جدوجہد کے دوران قیدوبند اور تکلیفیں دیکھیں۔ میں دولت کے بل بوتے پر ایوان میں نہیں پہنچا۔ عوام نے اعتماد کیا ہے تو اب ہم پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ میں آج اپنے دوست کی گاڑی میں ایوان تک آیا ہوں کیونکہ میرا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے اور میں گاڑی نہیں خرید سکتا۔

’پیدل چلنے والوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے میدان میں آیا ہوں‘

انہوں نے کہاکہ میں ایک عام آدمی ہوں اور پیدل چلنے والوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے ایوان میں آیا ہوں۔ ’غریب عوام نے ہم سے توقعات لگا رکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ ان کی توقعات پر پورا اتریں۔

مولانا ہدایت الرحمان مزید کہاکہ اس وقت اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم کون سے بینچز پر ایوان میں بیٹھوں گا اس کا فیصلہ جلد کر لوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب