پارلیمان کی خصوصی کمیٹی: خواجہ آصف کا بائیکاٹ، وجہ کیا بتائی؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تاہم وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ، آئین، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکارروائی کے طریقہ کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیرغور لا کر سفارشات مرتب کرے گی۔ یہ فیصلہ 9 ستمبر کو قومی اسمبلی بلڈنگ سے ہونے والی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے بعد کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر ہی نہیں بنتا۔ اس پر  مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنے کا کہا۔

مزید پڑھیے: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوئی کہ ایک سائیڈ سے تنقید ہو، پی ٹی آئی نے 4 سال کیا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف منت کرتے رہے کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں ان سے ان کی فون پر بات کروائی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی تب سب ٹھیک تھا اور اب سب غلط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp