ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں مسلسل 2 میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں آج پاکستان کا مقابلہ میزبان چین سے ہوا، پاکستان ٹیم نے اس میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور چین کو 1-5 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست دے دی

پاکستان کی طرف سے ندیم احمد اور حنان شاہد نے 2، 2  گول کیے جبکہ عبدالرحمان نے ایک گول کیا، اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے 8 پوائنٹس ہوگئے اور اس نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اس ایونٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم فتح بھول گئی، جنوبی کوریا کے ساتھ بھی میچ برابر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تیسرے اور اہم میچ میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی تھی۔

پاکستان اپنا آخری پول میچ 14 ستمبر بروز ہفتہ بھارت کے خلاف کھیلے گا، بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp