وفاقی وزارت خزانہ نے ملک کے متعدد سرکاری اداروں کو ضروری قرار دینے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اون انٹرپرائز (ایس او ایز) کا اجلاس ہوا، جس میں چیدہ ملکی اداروں کو ضروری قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی، وزیر خزانہ نے معجوزہ تجویز کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی کا قیام
وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کمیٹی نے این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کو ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی جبکہ واپڈا کو اپنا ایکٹ ایس او ایز کے مطابق تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کابینہ کمیٹی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، ، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن، اور ٹیلی فون انڈسٹری پاکستان اور کراچی شپ یارڈ کو بھی ضروری سرکاری ادارے قرار دینے کی تجویز منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ملز، کے الیکٹرک، گندم خریداری کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے
کمیٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کی تشکیل نو اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی۔
تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔