اسٹیل ملز، کے الیکٹرک، گندم خریداری کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے لیے گندم خریداری کے ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے، 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد اور مجموعی طور پر 144 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیرصدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں پاسکو کے لیے گندم خریداری کا ہدف 1.40 سے بڑھا کر 1.80 ملین ٹن کرنے کے منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ گندم کے لیے مطلوبہ کیش کریڈٹ کی حد بھی بڑھا دی گئی۔

اجلاس میں 2024ء کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 2 لاکھ ملین ٹن یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دی گئی اور وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کی طلب اور رسد کی کا مسلسل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

اسٹیل ملز کارکنوں کی تنخواہوں کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کے کارکنوں کی تنخواہیں جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور وزارت صنعت و پیداوار سے کہا گیا کہ وہ اثاثے کے مستقبل کے لیے ٹائم لائن کے ساتھ تفصیلی منصوبہ دے۔

کے الیکٹرک اور اٹامک انرجی کمیشن

ای سی سی نے ٹیرف میں سبسڈی بقایا جات ختم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو 70 ارب روپے کے اجرا کی درخواست کی اجازت دے دی جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 4.8 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

آزاد کشمیر اور ٹھیکیداروں کے لیے ادائیگیوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے لیے 55 ارب روپے کے اجرا کی درخواست کی بھی اجازت دی جبکہ زلزلہ، تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی کے ٹھیکداروں کی ادائیگیوں کے لیے 5.8 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ

اجلاس میں عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کو ادائیگی کے لیے فنانس ڈویژن کو 3.2 ارب روپے دینے کی منظوری دے گئی۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں