ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی، اور قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ایشیائی بینک کی جانب سے قرض کی منظوری پر اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق 32کروڑ ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر لگائی جائے گی۔ دیہی علاقوں میں 900کلو میٹر سڑکوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی کتنی ہوجائے گی؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، خیبرپختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفراسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی، حکومت کو لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کرروڈ مینٹیننس اور ٹوارزم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 250 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

واضح رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی منظوری پر اپنے اعلامیہ میں کہا کہ 32 کروڑ ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر صرف ہوگی تاکہ دہی علاقوں میں محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp