قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی مسلمہ تاریخی حیثیت ہے، لیکن مراکش میں فاس وہ شہر ہے، جہاں آپ کو دنیا کے قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کے طور پر تسلیم شدہ درسگاہ مل سکتی ہے، یہاں قائم القرویین یونیورسٹی کو دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کے’خوشی کے جزیرے‘ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

فاطمہ الفہری کی جانب سے 859 عیسوی میں ایک مسجد کے طور پر قائم کی گئی اس درسگاہ کو 1963 میں مراکش کے یونیورسٹی سسٹم میں شامل کیا گیا، خاتون بانی اور ان کی بہن مریم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد وراثت میں ملنے والی خوش قسمتی کو القرویین مسجد اور یونیورسٹی کمپلیکس بنانے کے لیے استعمال کیا۔

جس کمپلیکس میں یہ درسگاہ آج بھی موجود ہے وہ مسجد، یونیورسٹی اور لائبریری پر مشتمل ہے، اس یونیورسٹی میں تعلیم کا محور عربی زبان اور اسلامی ادب کی تعلیم کے ارد گرد گھومتا ہے جبکہ اسکول کے نصاب میں سائنس، ریاضی اور غیر ملکی زبان کی تعلیمات بھی شامل ہیں۔

ایک اور تعلیمی ادارہ جو اکثر اپنے طویل وجود کے لیے پہچانا جاتا ہے وہ ہے اٹلی میں قائم بولونیا یونیورسٹی، جسے کئی ذرائع نے سب سے قدیم مسلسل کام کرنے والی یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ 1088 سے قائم شدہ یہ پبلک یونیورسٹی یورپ کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے۔

ماہر فلکیات اور ریاضی دان نکولس کوپرنیکس سمیت بہت مشہور شخصیات بولونیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، تعلیمی سال 2022-23   میں، بولونیا یونیورسٹی میں 8,526 بین الاقوامی طلبا سمیت مجموعی طور پر 96,984 طلبا نے 31 شعبوں میں داخلہ لیا تھا، جن میں فن تعمیر، انجینئرنگ، معاشیات، قانونی علوم، ریاضی، فارمیسی اور ویٹرنری میڈیکل سائنسز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے صحافی کا انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ

اوکسفرڈ یونیورسٹی بھی اپنی طویل تاریخ کے لیے مشہور و معروف ہے، اس یونیورسٹی کی بنیاد یونیورسٹی آف بولونیا کے قیام کے چند سال بعد عمل میں آئی، خیال کیا جاتا ہے کہ اوکسفرڈ میں تدریس، کسی نہ کسی شکل میں، 1096 میں شروع ہوئی، حالانکہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ تسلیم کرتی ہے کہ اس کی کوئی واضح تاریخ دستیاب نہیں۔

اگرچہ اوکسفرڈ یونیورسٹی کے ابتدائی دنوں کا تعلق 1096 کے لگ بھگ بتایا جا سکتا ہے، تعلیمی ادارے کی مقبولیت 1167 میں اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب، آکسفورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق، کنگ ہنری دوئم نے پیرس یونیورسٹی میں برطانوی طلبا کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

مزید پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس کا پاکستان کی فضا میں نیا کارنامہ

جہاں تک امریکا کی سب سے قدیم یونیورسٹی کا تعلق ہے، تو یہ اعزاز ہارورڈ یونیورسٹی کو جاتا ہے، جس کی بنیاد 28 اکتوبر 1636 کو رکھی گئی تھی، یہ آئیوی لیگ اسکول کیمبرج، میساچوسٹس میں واقع ہے، جہاں داخلے کی قبولیت کی شرح 3 فیصد ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp