جنگلات کی بحالی کے لیے صحافی کا انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھانا کے شہر کماسی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صحافی نے سب سے زیادہ دیر تک درخت کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے، انہوں نے 24 گھنٹوں سے زائد وقت تک درخت سے معانقہ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کماسی کلچرل سینٹر کے باہر منعقدہ عبدالحکیم اول کی ’ٹری ہگ-اے-تھون‘ 24 گھنٹے 21 منٹ تک جاری رہی، اس سے پہلے 16 گھنٹے کا ریکارڈ یوگنڈا کی ماحولیاتی کارکن فیتھ پیٹریشیا آریوکوٹ نے رواں برس کے آغاز میں قائم کیا تھا۔

 https://twitter.com/GWR/status/1830639703038583071

عبدالحکیم نے گھانا میں فطرت کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس چیلنج کو قبول کیا تھا، انہوں نے اپنے ریکارڈ کے حساب سے ہر منٹ کے بدلے ایک نیا درخت لگانے کا عہد کیا، جس کی مجموعی تعداد 1,461 رہی۔

اس کی ریکارڈ کوشش کے دوران عبدالحکیم کو کسی بھی نوعیت کے وقفے کی اجازت نہیں تھی، انہیں مسلسل کھڑا رہ کر پوری مدت کے دوران اپنے بازو درخت کے گرد لپیٹ کر رکھنے پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سینچری کرنے پر صرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا

اب جب کہ ریکارڈ 24 گھنٹے پر محیط ہوچکا ہے، اس مقام پر ریکارڈ بنانے کی کوششوں کو ’میراتھن‘ سمجھا جاتا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مذکورہ ٹائیٹل میں ترمیم کر کے درخت کو گلے لگانے کا سب سے طویل میراتھن کر دیا گیا ہے۔

گنیز انتظامیہ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل کے چیلنجرز کو نیند کی کمی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر فی دن 2 گھنٹےوقفہ کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکی پہلوان نے آئی سوکٹ کی طاقت سے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیے

اپنے آبائی شہر گارو میں جنگلات کی معدومیت کے نتائج دیکھنے کے بعد عبدالحکیم اب ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ’ہم جانتے ہیں کہ گھانا میں درخت کی، ایک ضروری وسیلہ جس پر پوری نسل انسانی کا انحصار ہے، کمی کیسے ہو رہی ہے۔‘

عبد الحکیم اول کے مطابق اگرچہ ہمیں اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں سے درختوں کے تحفظ کے بارے میں سکھایا جاتا رہا ہے، لیکن ہر ایک کی طرف سے تعاون اتنا اہم نہیں ہے جتنا کہ ہونا چاہیے۔ ’ایک درخت کو گلے لگانے کی طویل ترین کوشش، میرے نزدیک، درختوں کے تحفظ کے ذریعے انسانی زندگی کو بچانے کے لیے ایک اہم کام کی ترجمانی کرتی ہے۔‘

مزید پڑھیں:امارات کے’خوشی کے جزیرے‘ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

گھانا کے عبدالحکیم اول اپنے ملک کے پہلے شخص نہیں ہیں جس نے اس سال درختوں سے گلے ملنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، وہ جنگل بانی کے طالبعلم ابوبکر طاہرو کے نقش قدم پر گامزن ہیں، جنہوں نے ایک گھنٹے کے دوران 1,123 درختوں کو گلے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی