مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد: لاہور ہائیکورٹ نے حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 27 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی سنگل بینچ نے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ

جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیے کہ اگر ترمیمی ایکٹ غیر آئینی ہو گیا تو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن 15 دنوں میں جواب جمع نہیں کراتے تو آپ کا حق دفاع ختم کردوں گا۔

اٹارنی جنرل کی عدم پیشی پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، انہوں نے عدالت کو باور کرایا کہ پی ٹی آئی جو اس کیس میں اصل فریق ہے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:مخصوص نشستیں کیس: کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر آئینی تشریح کی سپریم کورٹ توثیق کر دے؟ جسٹس اطہر من اللہ

اس موقع پر جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ یہ کیس کس طرح قابل سماعت ہے، جس پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ بولے؛ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ایسی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ایسی صورت میں اس درخواست کا کوئی نمبر ہوگا، کوئی نوٹس جاری ہوئے ہوں گے۔

اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آڈر کیا تھا کہ اٹارنی جنرل بذات خود پیش ہوں ، سپریم کورٹ بارہا کہہ چکی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184 ( 3) کے تحت براہ راست درخواست دائر نہیں ہو سکتی، جس پر جسٹس راحیل کامران  نے استفسار کیا کہ نیب ایکٹ کی شقیں سپریم کورٹ میں کیسے چیلنج ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اظہر صدیق نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد ایسی درخواستیں دائر نہیں ہوئیں، نیب ایکٹ کے خلاف درخواست پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے قبل دائر ہوئی تھی،90  روز میں انتخابات نہ ہونے پر ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلے ہائیکورٹ اس کیس کو دیکھے۔

جسٹس راحیل کامران نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق تو یہ کیس کہیں بھی دائر ہو سکتا ہے، استدعا کا دوسرا حصہ پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے حوالے سے ہے اس میں پی ٹی آئی کو فوقیت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟