بلوچستان کے ضلع قلات کے نواحی علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: پولیس وین کے قریب دھماکا، 12 افراد زخمی، بیشتر کی حالت تشویشناک
پولیس کے مطابق قلات کے نواحی علاقے تخت جوہان میں سیکویرٹی اہلکاروں کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپر دیر: سرکاری اسکول میں دھماکہ، 3 بچے زخمی
دھماکا آئی ایس ڈی کے ذریعے کیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعہ سے متعلق مزید معلومات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔