کیا آپ عائشہ عمر اور ان کی ہمشکل میں فرق کرسکتے ہیں؟

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عائشہ عمر ایک خوبصورت، باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی خوبصورتی اور بے مثال اعتماد کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کراچی میں کیوں تناؤ اور بے چینی محسوس کرتی ہیں؟

وہ اب تک قابل ذکر ہٹ ڈراموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں حبس، زندگی گلزار ہے اور سب سے زیادہ مقبول سیٹ کام بلبلے شامل ہیں۔

کراچی سے لاہور عائشہ عمر کی ہٹ فیچر فلم تھی۔ وہ ٹکسالی گیٹ، رہبرا اور دیگر فلموں میں بھی نظر آئیں۔

حال ہی میں عائشہ عمر کی ہنسلی کی ہڈی کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد وہ اب رو بہ صحت ہیں۔

عائشہ عمر اپنی ایک ہمشکل کی وائرل انسٹاگرام ریل دیکھ کر حیران رہ گئیں اور پہلے تو انہیں لگا کہ یہ ان ہی کی کوئی ویڈیو ہے جسے وہ اب بھول چکی ہیں۔ ویڈیو میں ان کی ہمشکل ایک گانے پر رقص کناں تھی۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر نے اپنی نئی فلم ٹکسالی کی پہلی تصویر شیئر کر دی

انہوں نے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا لڑکی اصلی ہے یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کا کمال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakshi Agarwal (@iamsakshiagarwal)

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’واہ کسی نے مجھے اس ریل پر ٹیگ کیا اور ایک منٹ کے لیے مجھے لگا کہ یہ میں ہوں، یہ واقعی میری ہمشکل ہے یا مصنوعی ذہانت کی کارستانی ہے‘۔واضح رہے یہ مذکورہ ویڈیو میں بھارت کی ایک خاتون ساکشی اگروال ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور اپنے فالوورز میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ ساکشی کے 20 لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل