جعلی وزرا کی علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وزراء یا تو آئین سے بلکل نابلد ہے اور یا عوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ جعلی وفاقی و صوبائی وزراء کی علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔

مشیر اطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جعلی وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ غیرملکی دورے اور معاہدے بھی کر سکتے ہیں۔ جعلی وزراء یہ بھی بھول گئے کہ شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلیٰ مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے۔ ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کیے اور ان میں خوب کمیشن بھی کمایا۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی پر خود کش حملہ، نصرت جاوید کے انکشافات

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تنقید کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ راج کماری مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ کتنے سفرا سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پہلے بھی غیر ملکی سفرا اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں بھی علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے