مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے کیا ردعمل دیا؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا ہے۔

تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ ممبران الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر مانگے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرپارٹی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک زیرغور ہے، اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تاثر غلط ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چیئرمین تسلیم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے حوالے سے پیر کے روز اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحتی فیصلہ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو سنگین وارننگ

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ابہام کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب اُمیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر کے نتائج بھی ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟