پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دیں گے اور اگر کسی بھی پی ٹی آئی رکن نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا تو وہ نا اہل ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی وفد مولانا فضل الرحمن کے گھر سے روانہ، پی ٹی آئی کا وفد مولانا کے گھر پہنچ گیا
ہفتہ کے روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ابھی تک کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کون سی اور کیا آئینی ترامیم ہونے جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:آئینی ترمیم کا معاملہ: حکومتی اراکین اسمبلی کے اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کے 80 سے زیادہ ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کسی دوسرے کو ووٹ دیے تو کاؤنٹ نہیں ہوں گے اور اگر کسی نے ووٹ دیا تو وہ نااہل ہو جائے گا۔