ججز کی تقرریوں سمیت اہم امور سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم  کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ترمیم بل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق حکومتی آئینی ترامیم میں 20 سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر شامل ہیں، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم ہوگی، اس ترمیم میں بلوچستان  اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی  تجویز شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی، منحرف اراکین کےووٹ  سے متعلق آرٹیکل 63میں ترمیم کی جائیگی، آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔

چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی

رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

ترمیمی مسودے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو   دوسروں صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجا جاسکے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:‎پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے 5 کے بجائے 3 ججز کا پینل لانے کی تجویز

رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینیئرججز میں سےچیف جسٹس  لگائے گی۔

رپورٹس کے مطابق  آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں