چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے حوالے سے غیر آئینی ترمیم ہورہی ہے، عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چارٹر آف پارلیمنٹ کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی میں کون سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں؟
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جو باتیں ہوئیں وہ نہیں بتا سکتے، وزیر قانون نے کچھ چیزیں بتائی ہیں، وزیر قانون کے پاس آج بھی مسودہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی ترمیم ہورہی ہے، عدلیہ کی طاقت کسی صورت کم نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ سے آئینی ترمیم کے پیکج کی منظوری لی جائے گی۔