خواجہ آصف عدلیہ پر برہم، الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا مشورہ دے دیا

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نےعدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار، عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا مشورہ دے دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےعدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)  پر کہا ہے کہ لگتا ہے آئینی ترامیم کے پیکج میں ایک اورشق شامل کرنا پڑے گی، عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحتی فیصلہ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو سنگین وارننگ

انہوں نے  پوچھا کہ عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کرالینی چاہیے، کیا خیال ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp