وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئینی ترمیم کے بل کے لیے نمبرز پورے نہیں تھے، اس لیے ایوان کا اجلاس ملتوی کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے بھی کوئی سپورٹ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس، مولانا فضل الرحمان کی ترمیمی بل مؤخر کرنیکی تجویز
اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو بل پاس کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد کا صحیح علم پیر کو ہی ہو گا، اس کے لیے پیر کو ہی صورت حال واضح ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم پرمشاورت مکمل نہ ہو سکی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس تاخیر کا شکار
ایک سوال پرخواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں ہیں، میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو اصل حقیقت معلوم نہیں ہے ، بظاہر یہی لگتا ہے کہ نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی بھی نہیں ہو سکی ہے۔