سینیٹ نے 7 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی۔ مولانا عطا الرحمان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا کریڈٹ اس وقت کے پارلیمان کو جاتا ہے۔ اس وقت کے پارلیمان اور علما کے لیے اعزاز اور تمغے کا اعلان کیا جائے۔
ڈپٹی چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یادگاری قرارداد پیش کی۔ قرار داد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد کامیاب ہوئی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل کی جائے۔ اس کام کا کریڈٹ اس وقت کے پارلیمان کو جاتا ہے۔ سینیٹ نے 7 ستمبر کو عام تعطیل کرنے کی قرارداد منظور کرلی، بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔