پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے پیر کو اڈیالہ جیل میں مقدمے کی پہلی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال ہونے سے توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم سمجھیں، بیرسٹر گوہر
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، عمیر مجید اور شہروز گیلانی جبکہ ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا نیب کی کہ ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا اس لیے کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیے: نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
عدالت نے تفتیشی افیسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔