ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے کوریا کو 1-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو میزبان چین کے خلاف شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پیر کو بھارت کی جیت کے ساتھ ہی اب منگل کو فائنل میں بھارت کا مقابلہ میزبان چین سے ہوگا جب کہ پاکستان اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے ٹکرائیں گی۔
چین کے شہر ہولون بوئر میں واقع موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے ہرمن پریت سنگھ ایکس 2، اتم سنگھ اور جرمن پریت سنگھ نے گول اسکور کیے جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے واحد گول یانگ جیہان نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کو شکست دیکر چین فائنل میں پہنچ گیا
بھارتی ٹیم اس وقت ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا دفاع کر رہی ہے جس نے گزشتہ سال چنئی میں ایونٹ جیتا تھا، اب چین کے شہر موکی میں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
لگاتار اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم شاندار فارم میں ہے اور اس نے ایشین ہاکی چیمپیئنز میں لگا تار 5 جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے چین کو 0-3، جاپان کو 1-5 اور ملائیشیا کو1-8 سے شکست دی تھی، اس کے بعد جنوبی کوریا کو 1-3اور روایتی حریف پاکستان کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
بھارتی ٹیم کی قیادت ڈریگ فلک اسٹار ہرمن پریت سنگھ کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ 2 میچوں میں 2،2 گول کیے اور سیمی فائنل میں بھی انہوں نے گول اسکور کیے۔ اتم نے پہلے کوارٹر میں اسکور کا آغاز کیا جبکہ جرمن پریت نے ہندوستان کے لیے تیسرا گول کیا۔
واضح رہے کہ چین کے شہر ہولون بوئر میں واقع موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر کھیلے گئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں چین نے پاکستان کو0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب چین کی قومی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ دوسری سب سے بڑی تعداد میں ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم اب جنوبی کوریا کے ساتھ کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان کے خلاف میچ میں چین کے گول کیپر کایو وانگ نے شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان نے کچھ خوفناک غلطیاں کیں۔ چین کی جانب سے بینہائی چن اور چنلیانگ نے گول کیے۔ اس سے قبل میچ میں یوانلن لو نے 18 ویں منٹ میں چین کو 0-1کی برتری دلائی تھی جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے میچ کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔
پاکستان اب ایونٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے جنوبی کوریا سے ٹکرائے گا، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 17 ستمبر کو دن ایک بجے ہو گا۔
مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی 17 ستمبر کو ہی کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی چین کی ٹیم اور جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم مد مقابل ہوں گی۔