ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کو شکست دیکر چین فائنل میں پہنچ گیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چین کے شہر ہولنبئیر کے موقی ٹریننگ بیس میں جاری ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین کی ٹیموں آمنے سامنے آئیں اور کانٹے دار مقابلے میں چین نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

کھیل کے دوسرے ہی کوارٹر میں چین کی جانب سے لو یوانلن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری حاصل کرلی تھی مگر اگلے ہی کوارٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے مقابلہ برابر کردیا۔ مقابلہ آخر تک برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹس میں ہوا جس میں چین بازی لے گیا۔

بدقسمتی سے پاکستانی کھلاڑی شوٹ آؤٹس میں کوئی بھی  گول نہیں کرسکے جبکہ چین 2 گول کرنے میں کامیاب رہا۔

اگر میچ کی بات کریں تو قومی ٹیم نے دفاعی کھیل کھیلا بلکہ گول کرنے کے کئی اہم مواقع بھی ضائع کردیے یوں چین کو میچ جیتنے کا موقع میسر آگیا۔

اس سے قبل راؤنڈ میچ میں بھی پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دی تھی اور یہ اہم ترین کامیابی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے کارآمد ثابت ہوئی تھی۔

اب قومی ٹیم کو ایونٹ کی تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کھیلنا ہوگا اور یہ مقابلہ 17 ستمبر کو ایک بجے کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور چین کا مقابلہ فائنل میں کس سے ہوگا اس کا فیصلہ کچھ ہی گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ایشن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی جو گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں