پاک انڈونیشیا افواج کی مشترکہ تربیتی مشق، پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی تربیتی مشق اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایلانگ اسٹرائیک ٹو مشترکہ جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں انسداد دہشت گردی سے متعلق پہلی پاک امریکا فوجی مشقوں کا اختتام

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے کی یہ دوسری مشق ہے، جس کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے تجربے اور تربیتی طریقہ کار کا اشتراک تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 8 کا افتتاح

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن تھے۔ جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت