پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 158 پوائنٹس، روپے کی قدر میں 0.01 اضافہ

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کو 158 پوائنٹس کے اضافے سے 79,491.14 پر بند ہوا جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.20 فیصد زیادہ ہے جبکہ پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 0.01 فیصد اضافے سے 278.13 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 34 پوائنٹس کا اضافہ

پیر کو ابتدائی طور پر انڈیکس 79,993.18 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن بعد میں یہ کاروبار کے آخری گھنٹوں میں قدرے بحال ہونے سے پہلے 79,368.18 کی کم ترین سطح پر آگیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایم ای بی ایل، ڈی جی کے سی، یو بی ایل، اینگرو اور او جی ڈی سی کے کاروبار میں مجموعی طور پر 126 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اس کے برعکس ایم اے آر آئی، ایچ یو بی سی اور ای ایف ای آر ٹی کے کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جس سے انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن مندی کے رحجان کا شکار

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز نے رپورٹ کیا کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ پر اثر ڈالا۔ دارالحکومت میں ’آئینی پیکج‘ کے بارے میں حالیہ بحث کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کے اجلاس ملتوی کر دیے گئے تھے۔

عالمی سطح پر ایشیائی مارکیٹوں کا آغاز محتاط رہا۔ ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس گزشتہ ہفتے 0.8 فیصد اضافے کے بعد مستحکم رہا اور جاپان کے ین کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے فیوچر ٹریڈنگ میں کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان کے لیے خوشخبری

ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک فیوچرز میں قدرے اضافہ ہوا۔ چین کے اقتصادی اعداد و شمار نے توقع سے کم صنعتی پیداوار، خوردہ اشیا کی فروخت اور گھروں کی نئی قیمتوں میں ردوبدل دیکھا گیا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 278.13 کی سطح پر مستحکم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp