آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتفاق ہوگا تو حکومت کو بتائیں گے، خورشید شاہ

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سینیئر رہنما سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتفاق ہوگا تو حکومت کو بتائیں گے۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملک و قوم اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے، جس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جو بل لا رہے تھے تھے اس سے کچھ چیزیں ہٹائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کی پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترامیم پر حمایت کا مطالبہ دہرا دیا

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقاتیں جاری رہیں گی، آج ہم نے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ساری جماعتوں سے بات کرکے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، فضل الرحمان سے ملاقات میں کہاکہ جن باتوں پر سب کا اتفاق ہے ان پر بیٹھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گزشتہ رات بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آئینی ترمیم پر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، شیخ رشید

حکمراں اتحاد کے نمبر پورے نہ ہونے کے باعث گزشتہ رات قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔ اور اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 10 روز کے بعد آئینی ترمیم منظور کرائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp