بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں نجی اسکول کے پرنسپل نے بھائی کے ساتھ مل کر 5 طلبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ طلبہ کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا، جن میں سے 3 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: بچے سے جنسی زیادتی کرنے پر مجرم کو 7 سال قید
پولیس نے بتایا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 7 سال سے 12 سال تک ہیں، ابتدائی طور پر پرنسپل کو گرفتار کرکے اسکول کو سیل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسکول پرنسپل کا بھائی موقع سے 7 روز قبل فرار ہوگیا تھا، جبکہ کارروائی کے دوران اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شگر: 7 سالہ بچی کی عصمت دری، ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ دیگر 2 بچوں کا میڈیکل کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، ایس ایس پی
ایس ایس پی جعفرآباد عطاالرحمان ترین نے بتایا کہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد میں زیادہ ہوسکتی ہے، اور اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔