اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، اور وائرلیس سسٹم پر سائبر حملے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور اڑھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اقوامِ متحدہ کا اسرائیل، حزب اللہ کو کشیدگی کم کرنے پر زور
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائرلیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی شہادت کی اطلاع ملی ہے جبکہ اڑھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بیروت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اسپتال پہنچ کے خون کے عطیات دیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو ہاتھوں، پیروں، آنکھوں اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حماس اور حزب اللہ کی کارروائیاں، اسرائیل کے 70 سے زائد ٹینکوں کے پر خچے اڑا دیے
حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسی کارروائی سیکیورٹی کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
دوسری جانب لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے بھی متعدد وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز میں دھمکوں کی تصدیق کی ہے۔