کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔

وائرل ویڈیو میں مسافروں کو جہاز کے عملے سے تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسافروں کو غصے سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی پرواز پشاور کی تھی لیکن پائلٹ نے انہیں کراچی ہوائی اڈے پر اتار دیا ہے اور وہ 30 گھنٹوں سے ذلیل ہو رہے ہیں۔ اس دوران جہاز کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی پرواز کو غلطی سے کراچی لے آیا تھا جس پر صارفین پی آئی اے کی سروس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پی آئی نے ایسی غلطی کی ہو۔

 کیا واقعی پی آئی اے کا طیارہ غلطی سے کراچی میں لینڈ ہوا؟

کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ غلطی سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی؟

اس حوالے سے پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ  کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی آئی اے کا انجینئرنگ ہب ہے۔

پی آئی اے پبلک افیئرز کا کہنا تھا کہ جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں، جہاز کو تبدیل کر دیا گیا تھا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟