سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تازہ ترین “اوپن سروس انڈیکس” (OSI) کے مطابق مملکت نے دنیا بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اور خطے میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ جی 20 ممالک کی فہرست میں بھی سعودی عرب نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو مملکت کی ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اوپن گورنمنٹ ڈیٹا میں مملکت نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈیجیٹل علم اور مہارت کے شعبے میں سعودی عرب کو دنیا میں پہلی پوزیشن ملی۔ ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (EGDI) میں سعودی عرب دنیا میں چھٹے نمبر پر رہا۔ ای پارٹیسپیشن انڈیکس (EPI) میں مملکت نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ملک میں مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد دوگنا سے زائد کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں، مقامی ڈیجیٹل سروسز انڈیکس (LOSI) میں ریاض شہر دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جس سے شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ کامیابیاں 2022 سے لے کر اب تک سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں 28 درجے کی بہتری کا واضح ثبوت ہیں، جس سے مملکت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت اور ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نیا سرمایہ کاری نظام منظور، 2025 نافذ العمل ہوگا

وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے اس موقع پر سعودی قیادت کے وژن اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں کی کامیابی کو سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp