پنجاب حکومت کا 6 ہزار کے قریب اسکولز آؤٹ سورس کرنے کا اعلان

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے 6 ہزار کے قریب سرکاری اسکولز آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نالائقوں نے 4 سالہ دور حکومت میں 40 سالہ ترقی کو تباہ و برباد کردیا، مریم نواز

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے لوگوں کی تکلیف خود معلوم کرتی ہیں، لوگون کے مسائل حل کرنے کے لیے اسکیمز اور پراجیکٹ لارہے ہیں، صوبے میں 5800 اسکولز آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

مافیا اسکولوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلا رہی ہیں

مریم نواز شریف نے کہا ک مافیا اسکولوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلا رہے ہیں کہ اسکولز ٹھیکیداروں کو چلے گئے ہیں، میں نے ایک اسکول کے باہر لکھے ہوئے خود دیکھا کہ ٹھیکیداروں کو اسکولز چلے گئے ہیں۔

مافیاز سے مرعوب نہیں ہوں گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مافیاز کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ یہ نہیں ہونے دیں گے، میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ میں نہیں ہونے دیں گے کہنے والوں سے مرعوب نہیں ہوں گی، میں نے جو ٹھیک سمجھا وہ کیا، ٹھیک بھی یہی ہے کہ مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں 5 ہزار 800 اسکولز آؤٹ سورس کررہے ہیں، 14ہزار اسکولز آؤٹ سورس کیے جائیں گے، ان اسکولوں کے اوپر مکمل مانیٹرنگ پنجاب حکومت کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گوگل کی جانب سے بنائے گئے اسکولز میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ جب ہم نے اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تو بہت کامیاب چینز نے اپلائی کیا، این جی اوز اخوت اور مسلم ہینڈز نے بڑی تعداد میں اسکولز لیے ہیں، امجد ثاقب کو کون نہیں جانتا، وہ اپنے تجربے سے اسکولز کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولز کے بچوں کو سہولیات بھی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp