گھوٹکی میں موٹر وے ایم 5 کے سکھر ملتان سیکشن پر حادثات کو روکنے کے لیے موٹروے پولیس نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ رات کے وقت منہ دھولیا کریں تاکہ دوران ڈرائیونگ ان کا آنکھ نہ لگ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پولیس نے کہا کہ دوران ڈرئیونگ ڈرائیوروں کے سو جانے کی وجہ سے حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔ خاص طور پر رات کے وقت سفر کے دوران ڈرائیوروں کو منہ دھونے کی ترغیب دینے سے پولیس کا مقصد ان واقعات کو کم کرنا اور تمام گاڑیوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے.
پاکستان میں موٹر ویز شہروں کو جوڑنے کے لیے بہت اہم ہیں جہاں روزانہ متعدد تجارتی اور نجی گاڑیاں سفر کرتی ہیں۔ تاہم وہاں حادثات تشویش کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
کتنے فیصد حادثات ڈرائیوروں کو اونگھ آجانے سے پیش آتے ہیں؟
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے حالیہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے پر 43.42 فیصد حادثات ڈرائیورز کے اونگھنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کیا گلگت تا اسکردو موٹروے بننے جارہی ہے؟
مزید برآں لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا 27.63 فیصد حادثات کا سبب بنتا ہے جب کہ 14.47 فیصد حادثات ٹائر پھٹنے یا پہیوں کے دیگر مسائل کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں
تھکاوٹ سے متعلق حادثات سے مزید نمٹنے کے لیے حکام ہر 2-3 گھنٹے میں وقفے لینے، وافر پانی پینے اور اینٹی ڈوزنگ ڈیوائسز استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔