کبریٰ خان نے ڈراما سیریل ’نورجہاں‘ کیوں سائن کیا؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبریٰ خان کا شمار پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ذہین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اسکرپٹ کا انتخاب کرتے وقت وہ بہت سمجھداری سے کام لیتی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ منفرد کہانیاں کی ہیں جو بیحد اثر انگیز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات یا ماہرہ خان، کبریٰ خان کی پسندیدہ اداکارہ کون؟

انہوں نے علی اللہ اور انسان، سنگ ماہ، سنگ مر مر اور جنت سے آگے جیسی کہانیاں کیں تاہم انہوں نے نور جہاں کا انتخاب کرکے ایک نیا راستہ چنا جو ایک عام ساس بہو کی کہانی ہے۔

کبریٰ خان ان دنوں فلسطین فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ وہ اپنے کام کے بارے میں سوالات کے جواب دیتی رہی ہیں اور انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ کس چیز نے انہیں ایک عام کہانی دکھائی دینے والے ڈراما سیریل نور جہاں کے لیے سائن کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدا میں ان کا خیال تھا کہ نور جہاں ایک بہت ہی عام شو ہے جو وہ نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیے: لاہور سے کراچی لاپتا ہونے والی 13سالہ فین لوٹ آئی، کبریٰ خان نے ملنے کا وعدہ کرلیا

تاہم کہانی پڑھنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ یہ اسکرپٹ ساس بہو کی چپقلش کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ نسلوں کو پیش آنے والے صدمات کے بارے میں ہے جنہیں آخر کار نور بانو کس طرح بدلتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات نے انہیں نور بانو کے کردار کو قبول کرنے کی جانب راغب کیا اور انہوں نے ڈراما سیریل نور جہاں سائن کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp