چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور روس کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف اور امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روسی نائب وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور خطے میں امن و استحکام کے لیے انتھک کوششوں کی تعریف کی۔