ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اب قسطوں پر بھی دستیاب

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرام دہ ڈرائیو اور ایندھن کی عمدہ کارکردگی جیسی خصوصیات کے ساتھ ہونڈا سٹی کار 1.5 پاکستان میں گاڑیوں کے سرفہرست انتخاب میں شامل ہے۔

ہونڈا سٹی کار کے تازہ ترین ماڈل 1.5 ایل ایس سی وی ٹی میں شاندار بیرونی شکل کے ساتھ پش بٹن اسٹارٹ، کی لیس انٹری اور دیگر دلچسپ  خصوصیات ہیں، اس میں درجہ حرارت کو خودکار طریقے سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں متعارف نئی ہنڈا سوک میں نیا فیچر کیا ہے؟

یہ 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے جو اس گاڑی کو طاقت اور ایندھن کی کارکردگی کا ایک مضبوط امتزاج فراہم کرتا ہے، یہ کار شہری سفر اور لمبی ڈرائیوز کے لیے مثالی ہے۔

پاکستان میں ہونڈا سٹی 1.5ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت

پاکستان میں ہونڈا سٹی 1.5ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا پاکستان نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

ہونڈا سٹی 1.5ایل ایس سی وی ٹی اب آسان اقساط پر دستیاب

ہونڈا کی یہ گاڑی اب پاکستان میں آسان اقساط پر بھی دستیاب ہے، شہری الفلاح بینک سے 30 فیصد بیرونی ادائیگی پر 3 سال کی قسطوں پر اسے خرید کرسکتے ہیں۔

قسطوں پر ہونڈا سٹی 1.5ایل ایس سی وی ٹی کے خریداری کے لیے خریدار کو ایک کروڑ 16 لاکھ 31 ہزار 700 روپے پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی، ماہانہ قسط ایک لاکھ 52 ہزار 83 روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ