افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کی مذمت کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان قونصل جنرل کے اقدام کا دفاع مضحکہ خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے

انہوں نے کہاکہ سفارتی اصول ایک خاص قسم کے رویے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس میں قومی ترانے اور میزبان ملک کے جھنڈے کا احترام کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے، اور ان کے ساتھی بھی سیٹ پر براجمان رہے۔

بعد ازاں افغان قونصلیٹ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ایسا نہیں کہ وہ پاکستانی ترانے کا احترام نہیں کرتے۔ تاہم دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔

آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں کہ افغان قونصل جنرل نے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہیں کیا، افغان قونصلیٹ نے کہہ دیا ہے کہ پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے وہ کھڑے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں قومی ترانے کی بے ادبی، علی امین گنڈاپور افغان قونصل جنرل کے حق میں بول پڑے

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان قونصل جنرل کے اقدام کا دفاع کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟