وکلا کو اعتماد میں لیے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا، وکلا اجلاس کا اعلامیہ جاری

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں منعقدہ ملک بھر کے وکلا کے نمائندہ اجلاس سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی خطاب کیا، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی اور وزیر قانون نے وکلا کے سوالات کے تفصیل سے جواب دیے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فراہم کردیا ہے، وکلا کی تجاویز امانت ہیں جنہیں وہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کریں گے، ان کا موقف تھا کہ جوڈیشل پیکج عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش ہے، اپوزیشن سمیت سب کو تنقید کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وکلا آئینی پیکج مسترد کرتے ہیں تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا، اعظم نذیر تارڑ

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وکلا کے نمائندہ اجلاس نے 11 نکات پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہیں، جن میں پارلیمنٹ کا حقِ قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنے کا اختیار تسلیم کیا گیا ہے، تاہم قانون سازی یا آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہ ہو۔

منظور کی گئی قرارداد کے مطابق وکلا کو اعتماد میں لیے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے مسورے کو مشتہر کیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی 63 اے پر دائر آئینی درخواست سپریم کورٹ سماعت کے لیے مقرر کرے۔

مزید پڑھیں: ’آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے‘ حامد خان نے وکلا تحریک کا اعلان کردیا

اعلامیہ کے مطابق وکلا تنظیموں کے علاوہ کسی کو ہڑتال کرنے یا تحریک شروع کرنے کا اختیار نہیں، شرپسند اپنے مذموم افعال سے جمہوریت اور آئین کی بقا کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ