’آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے‘ حامد خان نے وکلا تحریک کا اعلان کردیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اس ترمیمی بل کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا تھا کہ آئینی پیکیج متعارف کرانے کا نہ ماحول ہے اور نہ ہی وقت، آئینی ترامیم کی آڑ میں آئین کا جنازہ نکالا جارہا ہے، یہ فارم 47 کے ایم این ایز ہیں، انہیں گھیر کر جب مرضی ہو کچھ بھی کروالو۔

یہ بھی پڑھیں: ’حکومت ترمیم نہیں آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے‘، حکومتی فیصلے پر لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

سپریم کورٹ کی موجودگی میں کوئی اور آئینی عدالت نہیں بنائی جاسکتی، وکلا کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔۔۔اس ترمیمی بل کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں، جس طرح مشرف کے خلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کے خلاف بھی چلائیں گے۔‘

حامد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے قبل حکومت کو وکلا کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا، 19 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے تحریک کا آغاز کریں گے، ملک میں سب سے زیادہ طاقت کالے کوٹ کی ہے، سارے پاکستان کے وکلا سے باہر نکلنے کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کی آزاد امیدواروں کے حوالے سے وضاحت! کیا آئینی ترمیم رک گئی؟

حامد خان کا کہنا تھا کہ آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا، سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت ہے، جس کے مد مقال کوئی متوازی عدالت نہیں بنائی جا سکتی ، وکلا کسی صورت حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

حامد خان نے چیف جسٹس کی تبدیلی کے طریقہ کار میں ترامیم کو بھی مسترد کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے واضح کیا کہ 26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں