وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔

سلمان خان نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی کچھ فلمیں بری طرح فلاپ ہوئیں، فلمسازوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا لیکن اس دوران سلمان خان نے ایک ایسی فلم میں کام کیا جو بالی ووڈ میں ان کی لائف لائن ثابت ہوئی اوراس نے انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہماری جوانی کا ہیرو اب بوڑھا ہورہا ہے‘، سلمان خان کی ویڈیو پر صارفین اداس

 سلمان خان کی یہ فلم ’وانٹڈ‘ تھی جو ستمبر 2009 میں ریلیز ہوئی۔ اس نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی۔ فلم میں سلمان خان  کے ہمراہ عائشہ ٹاکیہ  نے مرکزی کردار اداکیا۔ ایکشن اوررومانوی فلم میں سلمان خان نے گینگسٹر اور پولیس افسر کا کردار نبھایا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

 فلم  کے ڈائیلاگ اتنے مشہور ہوئے کہ نوجوانوں میں زبان زد عام ہوگئے جن میں سے ایک ڈائیلاگ ’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کردی اس کے بعد تو میں خود کی بھی نہیں سنتا‘ مقبولیت کی بلندیوں کو چھو گیا۔

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ ہوگی۔ فلم کی ریلیز 2025 میں عید کے موقع پر متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘