پنجاب میں پتنگ بازوں، فروخت کے گرد گھیرا مزید تنگ، سزائیں سخت تر

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر جیل کے وقت اور جرمانے میں اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پتنگ بازی کیخلاف اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 23 افراد گرفتار

بدھ کو صوبائی کابینہ نے پتنگ بنانے، فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف سزائیں سخت تر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پتنگ بازی آرڈیننس 2001 کے تحت اب پتنگ بازی کی سزا 2 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

غیر قانونی اسلحہ

صوبائی کابینہ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور تیار کرنے پر بھی سخت سزاؤں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیے: پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار؟

غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور تیار کرنے کی سزا 3 تا 5 سال قید جبکہ 5 لاکھ روپے تا 7 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کردیا گیا۔

اہم اسکیمز

مزید برآں، ہاؤسنگ لون، سبسڈی والے ٹریکٹر، اور پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری پروگرام سمیت کئی اہم اقدامات کی توثیق کی گئی۔

مزید پڑھیں: پراسیکیوٹر جنرل کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط: پتنگ بازی آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی سفارش

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں 3 بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں ’اپنی چھت اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم‘، ’گرین ٹریکٹر پروگرام‘ اور ’چلڈرن ہارٹ سرجری‘ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp