ملتان میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، زائرین کی بس ایران سے براستی صادق آباد کوہاٹ جارہی تھی کہ ملتان کے قریب شیر شاہ موٹروے انٹرچینج ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
حادثے میں ٹول پلازہ کا ایک ملازم جاں بحق جبکہ 13 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر ٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 2 الگ واقعات میں زائرین کی بسیں حادثے کا شکار ہوئی تھیں جن میں مجموعی طور پر 45 افراد جاں بحق اور اتنے ہی افراد زخمی ہوگئے تھے۔