ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری، اس افسوسناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بس حادثہ :سی 130 طیارہ پاکستانی زائرین کی میتیں لے کر جیکب آباد پہنچ گیا

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس سے 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے، جن کی میتیں 2 روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار