‘بابر اعظم کو 40 اوورز روک لیتے ہیں’، سرفراز احمد کا سابق کپتان پر طنز سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں جاری چیمپیئنز ون ڈے کپ کے دوران مختلف واقعات رونما ہورہے ہیں، اور ہر روز کھلاڑیوں کے حوالے سے نئی نئی چیزیں اور بیانات سامنے آرہے ہیں، جو شائقین کرکٹ کے لیے گفتگو اور تبصروں کا باعث بن رہے ہیں۔

کچھ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز میچ کے دوران بھی پیش آیا، جیسے ہی بابر اعظم میدان میں آئے تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شور مچانا شروع کردیا کہ جلدی نہیں ہے، ان لوگوں کو بولو بابر بابر کرتے رہیں، اس کو ہم 40اوورز روک لیتے ہیں، باقی سارے آؤٹ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی

سوشل میڈیا پر سرفراز کے اس طنز کو بہت سارے شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ کل کے میچ میں بابر اعظم نے جتنے رنز بنائے  سرفراز کی پوری ٹیم بھی اتنے رنز نہیں بنا پائی۔

کسی نے تبصرہ کیا کہ ڈولفنز کی ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد خود 15 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم نے میچ میں 100گیندوں پر 104رنز بنائے۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ سیفی بھائی آپ کہنا کیا چاہتے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیفی بھائی خوب جانتے ہیں بابر اعظم کو بھی اور تماشائیوں کو بھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی

واضح رہے کل کے میچ میں چیمپیئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174رنز سے شکست دی، اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈولفنز کو 274 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جوابی اننگز میں سعود شکیل کی قیادت میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ