جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج میں بدل دیں گے، لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جمہوریت تباہ کرنے کا مطلب آزادی ختم کرنا ہوتا ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔ الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی۔ پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا۔ گارنٹی کے باوجود اسلام آباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے؟

’اسلام آباد کے جلسے سے متعلق ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا‘۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بری طرح بے نقاب ہوئی ہے۔ جو یہ کررہے ہیں جمہوریت کی تباہی نہیں تو اور کیا ہے۔

’مارشل لا میں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے‘۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مشرف کا الیکشن ان کے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا، مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی۔ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کی جو بھی درخواستیں ہیں وہ سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں۔

’قاضی فائز عیسیٰ راولپنڈی کے سابق کمشنر کو کیوں نہیں بلاتے‘۔

صحافی نے سوال کیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کا الیکشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، صرف انتظامی امور دیکھ رہے تھے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ انتخابات ایڈمنسٹریٹیو ہی ہوتے ہیں، کمشنر کے بیان پر تفتیش تو ہونا چاہیے تھی، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ غلط ہوں۔ لیکن ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ قاضی فائر عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا تھا۔

’قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کا ہرکیس اپنے پاس لے لیتے ہیں، حالانکہ ان کی بیوی نے میرے خلاف باتیں کیں، ان کو تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کر لینا چاہیے۔ آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں۔

’8 فروری کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں‘۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فراڈ کو کور کرنے کے لیے امپائر کو ساتھ ملا کر یہ سب کیا جارہا ہے۔ جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی بات اس لیے کرتا ہوں کیونکہ آج بھی ملک میں وہی حالات ہیں۔ ملک کے یہ حالات مشرف اور ضیاء الحق کے دور میں بھی نہیں تھے۔

’اس وقت بھی پورا مشرقی پاکستان مجیب الرحمان کے ساتھ کھڑا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ خان نے اپنی ذات اور اقتدار کے لیے مجیب کے خلاف ایکشن لیا۔ 8فروری کے الیکشن میں واضح ہوگیا تھا کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔ قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کے لیے تباہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ