وزیرستان میں جھڑپیں؛ 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں پاک فوجی اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید نوعیت کے 2 مختلف مقابلوں میں 12 خوارج مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں 7 دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، مذکورہ گروپ پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں رزمک میں 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

دراندازی کی کوشش میں مصروف خارجی دہشت گردوں کو گھیر کر مؤثر طریقے سے مصروف کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں خوارج کو ہلاک کردیا گیا، دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 6 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجیوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی اس نوعیت کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟