پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندی چھو گیا

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس نئی تاریخی حد کو چھوتے ہوئے 82 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ،19.7 کروڑ شیئرز کے سودے 10.66 ارب روپے میں طے ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی  تھی، گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 459.037 ملین حصص کا لین دین ہوا تھا،جن کی مالیت 18.61 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحرانوں سے نکلنے کے لیے پاکستان اب تیار ہے، بلوم برگ

جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 997.95 پوائنٹس (1.23 فیصد) کے اضافہ کے بعد 81 ہزار 459.28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp